اے ٹی ایم مشین میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان
ہریدوار، 28 دسمبر (ہ س)۔ روڑکی کے بی ٹی گنج علاقے میں واقع ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کے اے ٹی ایم میں کل رات زبردست آگ لگ گئی۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ رات 12 بجے کے قریب پیش آیا، آگ اتنی شدید تھی کہ اے ٹی ایم مشین مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس سے لاکھوں میں
اے ٹی ایم مشین میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان


ہریدوار، 28 دسمبر (ہ س)۔ روڑکی کے بی ٹی گنج علاقے میں واقع ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کے اے ٹی ایم میں کل رات زبردست آگ لگ گئی۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ رات 12 بجے کے قریب پیش آیا، آگ اتنی شدید تھی کہ اے ٹی ایم مشین مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس سے لاکھوں میں نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اے ٹی ایم سے اچانک دھواں اور آگ کے شعلے اٹھنے لگے جس سے آس پاس کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو یہ آس پاس کی دیگر عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتی تھی۔

آگ لگنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا شبہ ہے تاہم اس کی تصدیق تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گی۔ بینک ملازمین نے ابھی تک آگ سے ہونے والے نقصان کی مکمل رپورٹ مرتب نہیں کی ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے، اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande