کانگریس 140 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائندہ جماعت :ریونت ریڈی
حیدرآباد، 28 دسمبر (ہ س)۔وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے انڈین نیشنل کانگریس کے141 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تمام پارٹی ارکان اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک پیام میں ریونت ریڈی نے کانگریس کی ستائش کرتے ہوئے اسے
کانگریس 140 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائند جماعت :ریونت ریڈی


حیدرآباد، 28 دسمبر (ہ س)۔وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے انڈین نیشنل کانگریس کے141 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تمام پارٹی ارکان اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک پیام میں ریونت ریڈی نے کانگریس کی ستائش کرتے ہوئے اسے ایک ایسی تاریخ قرار دیا جو کارکنوں کے پسینے سے لکھی گئی ہے۔انہوں نے ہندوستان کی جدوجہدِ آزادی اور اس کے بعد ملک کے جمہوری سفر میں پارٹی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائندہ اور وہ اثاثہ ہے جس نے غریبوں کی بھوک مٹائی۔تلنگانہ بھر میں کانگریس کے اس 141 سالہ سفر کا جشن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جس میں تحریکِ آزادی اور 1947 کے بعد ملک کی بہتری میں پارٹی کی خدمات کو خراجِ پیش کیا جا رہا ہے۔اس تاریخی موقع کی مناسبت سے ریاست کے تمام اضلاع میں مقامی اکائیوں کی جانب سے پرچم کشائی کی تقاریب اور دیگر معلوماتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande