
ممبئی،27 دسمبر(ہ س)۔
سنجے راوت نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ شرد پوار کی
رہنمائی والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اب ادھو ٹھاکرے شیو سینا–ایم این ایس اتحاد کا
حصہ بن چکی ہے اور یہ اتحاد بی ایم سی انتخابات(15 جنوری) یکجا لڑے گا۔ فیصلے کا
پس منظر وہ ملاقات ہے جو جینت پاٹل اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان ماتوشری میں ہوئی،
جب پونے میں شرد پوار گروپ اور اجیت پوار گروپ کی بات چیت اتحاد تک نہیں پہنچ سکی۔
کانگریس
نے بھی کہا ہے کہ ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اور میونسپل
انتخابات میں وسیع اپوزیشن پلیٹ فارم بننے کے امکانات برقرار ہیں۔ راوت نے واضح کیا
کہ سیٹ ایلوکیشن فارمولا طے ہو چکا ہے، ’’کئی سیٹیں شرد پوار گروپ کو دی گئیں، کچھ
نشستیں ایم این ایس کو گئیں، لیکن ہمیں یقین ہے کہ سب کو ساتھ لیا جائے گا‘‘۔
انہوں
نے کہا کہ کئی موجودہ کارپورٹرز اپنی نشستوں سے محروم ہوئے ہیں جس سے کچھ کارکن
ناراض ہیں، لیکن ’’اقتدار ملنے کے بعد ایڈجسٹمنٹ ممکن ہوگی‘‘۔ راوت نے بتایا کہ
پونے میں چار پارٹی اتحاد کے فارمولے پر گفتگو آخری مرحلے میں ہے اور دو دن میں فیصلہ
ہونے کا امکان ہے۔
بی جے پی
کے خلاف سخت لہجے میں انہوں نے کہا کہ ’’ممبئی میں بی جے پی اپنی قیادت پر بھروسہ
کھو چکی ہے، اسی لیے شمالی ہند سے مقررین بلائے جا رہے ہیں۔‘‘ مزاحیہ انداز میں
انہوں نے کہا کہ ’’کل شاید کلدیپ سنگھر، رام رحیم اور آسارام بپو کو بھی مہم کے لیے
بلا لیں‘‘۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے