
آسنسول، 27 دسمبر (ہ س)۔
بنگال کو کسی قیمت پر بنگلہ دیش نہیں بننے دیا جائے گا۔ اس کے لیے خون کے آخری قطرے تک جنگ لڑی جائے گی۔ تمام سناتنیوں کو متحد ہو کر ریاست میں بی جے پی کی زیرقیادت ایک مضبوط حکومت بنانا ہوگی۔ سنیچر کی سہ پہر بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی کلٹی کے آلڈی میدان میں بی جے پی کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
آسنسول (جنوبی) کے ایم ایل اے اگنی مترا پال، کلٹی ایم ایل اے اجے پود ار، پارٹی کے ضلع صدر دیبتنو بھٹاچاریہ، ہندی بولنے والے لیڈر کرشنا پرساد کے علاوہ پارٹی کے کئی لیڈران اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران مقامی پارٹی یونٹ کی جانب سے متھن چکرورتی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوو ں پر وحشیانہ مظالم دل دہلا دینے والے ہیں۔ الفاظ ان کے درد کو بیان نہیں کر سکتے۔ ایک زمانے میں ہندوو¿ں اور برہمنوں کو کشمیر سے نکال دیا گیا تھا۔ بنگال میں ہندوو ں کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ تاہم بنگال کو کسی قیمت پر بنگلہ دیش نہیں بننے دیا جائے گا۔ ہر کسی کو اختلافات پر قابو پانا چاہیے اور بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ تمام ہندووں اور سناتنیوں کو اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے بڑے اجتماع سے اپیل کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایک بھی ووٹ کسی دوسری طرف نہ جائے۔ وہ لکھی بھنڈار سے پیسے لے سکتے ہیں، لیکن ووٹ بی جے پی کو دیں۔ آخر لکھی بھنڈار کا پیسہ عام لوگوں کا ہے۔ ہم غریبوں کو مل کر کرپٹ لوگوں کے بنائے ہوئے محلات کو تباہ کرنے کے لیے لڑناہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ