
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی طرف سے سنتھالی زبان میں آئین ہند کے اجرا کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آئین کے تئیں بیداری بڑھے گی اور جمہوری شراکت کو تقویت ملے گی۔
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو صدرجمہوریہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”یہ ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ سنتھالی زبان میں آئین ،آئینی بیداری اور جمہوری شراکت کو مضبوط کرے گا۔ ہندوستان کو سنتھالی ثقافت اور قومی ترقی میں سنتھالی سماج کے تعاون پر فخر ہے۔“
قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو سنتھالی زبان میں دستور ہند کا باقاعدہ اجرءکیا۔ آئین سنتھالی زبان کے الچیکی رسم الخط میں شائع ہوا ہے۔ سنتھالی ہندوستان کی قدیم زندہ زبانوں میں سے ایک ہے۔ اسے 2003 کے 92 ویں ترمیمی ایکٹ کے ذریعے آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ زبان بنیادی طور پر جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور بہار میں قبائلی برادریوں کی ایک بڑی تعداد بولتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد