وزیر اعظم نے تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س):۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے تریپورہ نے ایک تجربہ کار عوامی نمائندے اور سماجی کارکن کو کھو دیا ہے۔ سوشل میڈیا
وزیر اعظم نے تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س):۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے تریپورہ نے ایک تجربہ کار عوامی نمائندے اور سماجی کارکن کو کھو دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر سین کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بسوا بندھو سین کو تریپورہ کی ترقی میں ان کے تعاون اور مختلف سماجی کاموں کے لیے ان کی وابستگی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے لکھا، میں تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شری بسوا بندھو سین کے انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔ تریپورہ کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں اور مختلف سماجی کاموں کے لیے ان کی لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین کا جمعہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سےبیمارتھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande