بارہمولہ میں جہلم سے درگا دیوی کا پتھر کا قدیم مجسمہ برآمد، محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کیا گیا
سرینگر، 26 دسمبر(ہ س )۔ بارہمولہ پولیس نے دریائے جہلم سے حاصل کردہ درگا دیوی کے ایک قدیم پتھر کے مجسمے کی قانونی بازیابی اور تحفظ کے لیے آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کے بعد ثقافتی ورثے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہی گ
تصویر


سرینگر، 26 دسمبر(ہ س )۔ بارہمولہ پولیس نے دریائے جہلم سے حاصل کردہ درگا دیوی کے ایک قدیم پتھر کے مجسمے کی قانونی بازیابی اور تحفظ کے لیے آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کے بعد ثقافتی ورثے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہی گیر جس کی شناخت نذیر احمد لاٹو ولد غلام محمد لاٹو ساکنہ شالتانگ زگیار کے طور پر ہوئی، نے پولیس اسٹیشن شیری، بارہمولہ کو اطلاع دی کہ اس نے دریائے جہلم میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے ایک پتھر کا مجسمہ برآمد کیا ہے۔ مجسمہ کو فوری طور پر پولیس حکام کے نوٹس میں لایا گیا اور پولیس اسٹیشن شیری میں محفوظ تحویل میں رکھا گیا۔ اس کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم، جموں و کشمیر کی جانب سے مناسب طریقہ کار اور سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، دیوی درگا کے نام سے شناخت شدہ پتھر کے مجسمے کو باضابطہ طور پر بارہمولہ پولیس نے آرکیالوجی ونگ، سری نگر کے اہلکاروں کے حوالے کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہمولہ پولیس ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہ تاریخی یا آثار قدیمہ کی اہمیت کی ایسی کسی بھی دریافت کے بارے میں حکام کو فوری طور پر مطلع کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande