بابا صدیقی قتل معاملہ—پولیس کی 200 صفحات کی ضمنی چارج شیٹ
ممبئی ، 26 دسمبر(ہ س)بابا صدیقی قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ممبئی پولیس نے امول گائیکواڑ کے خلاف 200 صفحات پر مشتمل ضمنی چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دی۔ گائیکواڑ کو ستائیسواں گرفتار ملزم قرار دیا گیا ہے، جب
Maha Crime Baba Siddiqui         Murder Case


ممبئی

، 26 دسمبر(ہ س)بابا صدیقی قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت

ہوئی ہے، ممبئی پولیس نے امول گائیکواڑ کے خلاف 200 صفحات پر مشتمل ضمنی چارج شیٹ

عدالت میں پیش کر دی۔ گائیکواڑ کو ستائیسواں گرفتار ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ

چارج شیٹ میں تقریباً تیس گواہوں کے بیانات شامل ہیں اور مفرور شبھم لونکر سے اس کی

براہ راست روابط کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔

پولیس

کے مطابق گائیکواڑ کو اگست میں کولہاپور سے پکڑا گیا۔ وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے

اکثر ناسک، شولاپور اور کولہاپور منتقل ہوتا رہا۔

چارج شیٹ

میں کہا گیا ہے کہ اس نے اینکرپٹڈ چیٹ اور ڈبہ کالنگ کے ذریعے رابطہ رکھا تاکہ

نگرانی نہ ہو سکے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یکم تا 12 اکتوبر 2024 کے درمیان پرَوین

لونکر کے ساتھ رابطوں کے دوران منصوبہ فائنل ہوا۔

دستاویز

میں بشنوئی گینگ سے ممکنہ تعلق کا ذکر بھی نمایاں ہے۔

کرائم

برانچ کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ سے رابطوں کے طریقہ کار، مالی سرگرمیوں اور مشتبہ

افراد کی سرگرمیوں سے متعلق اہم سراغ ملے ہیں۔ پولیس نے مزید سازشی عناصر کی تلاش

جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید کارروائی اور گرفتاریوں کے امکانات موجود

ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande