دہشت گردی کی نوعیت بدل رہی ہے، ہمیں دو قدم آگے رہناہوگا: امت شاہ
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دہشت گردی کی نوعیت بدل رہی ہے اور ہندوستان کو اس سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ دو قدم آگے رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے
دہشت گردی کی نوعیت بدل رہی ہے، ہمیں دو قدم آگے رہناہوگا: امت شاہ


نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دہشت گردی کی نوعیت بدل رہی ہے اور ہندوستان کو اس سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ دو قدم آگے رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک ناقابل تسخیر اور مضبوط انسداد دہشت گردی گرڈ بنائیں۔

امت شاہ جمعہ کو یہاں منعقد کونسل آن کاو¿نٹر ٹیررازم کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ اس کانفرنس کا اہتمام وزارت داخلہ کے تحت قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کیا ہے۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر پولیس افسران، مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندے اور قانون، فرانزک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کانفرنس صرف بحث کا ایک پلیٹ فارم نہیں ہے بلکہ ٹھوس اور قابل عمل فیصلوں کا ایک ذریعہ ہے جن پر سال بھر کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تمام ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ملک اور دنیا میں دہشت گردی کے واقعات کا گہرائی سے تجزیہ کرکے انسداد دہشت گردی کی اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کریں۔

شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کو ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل یکسانیت، بہتر انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط کارروائی کے ذریعے ہی دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے این آئی اے کے تازہ ترین کرائم مینوئل، ہتھیاروں کا ای ڈیٹا بیس اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس پر ڈیٹا بیس بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان جدید ڈیٹا بیس کو منظم جرائم اور دہشت گردی کے درمیان بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مو¿ثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔

شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں پولیس کے لیے ایک مشترکہ اے ٹی ایس ڈھانچہ ضروری ہے اور تمام ریاستوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے اس کے جلد نفاذ کو یقینی بناناہوگا ۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ، داخلہ سکریٹری، این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور مختلف مرکزی ایجنسیوں کے سینئر عہدیدار اس تقریب میں موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande