بنگلہ دیشی شہریوں کے سلی گڑی کے ہوٹلوں میں داخلے پر پابندی، پوسٹرز کے ذریعے کیا گیا اعلان
سلی گڑی، 26 دسمبر (ہ س)۔ سلی گڑی کے ہوٹلوں کے دروازے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں شہر بھر کے مختلف ہوٹلوں میں پوسٹر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ سلی گڑی ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کو مدنظ
بنگلہ دیشی شہریوں کے سلی گڑی کے ہوٹلوں میں داخلے پر پابندی، پوسٹرز کے ذریعے کیا گیا اعلان


سلی گڑی، 26 دسمبر (ہ س)۔

سلی گڑی کے ہوٹلوں کے دروازے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں شہر بھر کے مختلف ہوٹلوں میں پوسٹر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ سلی گڑی ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری تشدد کا اثر اب ہندوستان میں بھی محسوس ہورہا ہے۔ سلی گڑی میں احتجاج جاری ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہر کے ہوٹلوں میں بنگلہ دیشی شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جمعہ کی صبح سے ہی کئی ہوٹلوں نے بنگلہ دیشی شہریوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹر لگائے ہیں۔ کوچ بہار سے مالدہ تک مختلف ہوٹل ایسوسی ایشنز نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔

سلی گڑی ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے شریک سکریٹری اجول گھوش نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے بنگلہ دیش میں مختلف ویزا مراکز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔ نتیجتاً، ایسوسی ایشن نے بنگلہ دیشی شہریوں کے ہوٹلوں میں قیام پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اصول کا اطلاق ایسوسی ایشن سے وابستہ تقریباً 180 ہوٹلوں پر ہوگا۔ اس سے پہلے طبی اور تعلیمی مقاصد کے لیے کچھ چھوٹ دی جاتی تھی لیکن اب ان چھوٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande