
واشنگٹن،23دسمبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جنگی جہازوں کی ایک نئی قسم متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو ان کے نام سے منسوب ہوں گے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو کسی بھی برسرِ منصب صدر کے لیے غیر معمولی ہے۔ انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کا ملک 15 آبدوزیں اور 3 طیارہ بردار جہاز تیار کر رہا ہے۔امریکی صدر نے پیر کے روز فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ 'مار-اے-لاگو' میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ یہ جہازہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہوگا، اور یہ دنیا کی تاریخ میں اب تک بنایا گیا سب سے بڑا جنگی جہاز ہو گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ جنگی جہازوں کا ایک نیا ماڈل تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکہ کے تیار کردہ کسی بھی سابقہ جنگی جہاز کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بڑا، تیز رفتار اور طاقتور ہو گا۔ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کا آغاز اس نوعیت کے دو جنگی جہازوں کی تعمیر سے ہو گا، جسے بعد میں وسعت دے کر 20 سے 25 نئے جہازوں تک لے جایا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan