ٹیکساس میں میکسیکن بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، کم از کم5 افراد ہلاک
نیویارک،23دسمبر( ہ س)۔ میکسیکن بحریہ کا ایک چھوٹا طیارہ پیر کو گیلوسٹن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جو ایک نوجوان طبی مریض اور سات دیگر افراد کو لے جا رہا تھا۔ اس حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے ساحل کے ساتھ
ٹیکساس میں میکسیکن بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، کم از کم5 افراد ہلاک


نیویارک،23دسمبر( ہ س)۔

میکسیکن بحریہ کا ایک چھوٹا طیارہ پیر کو گیلوسٹن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جو ایک نوجوان طبی مریض اور سات دیگر افراد کو لے جا رہا تھا۔ اس حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے ساحل کے ساتھ پانی میں تلاش شروع کر دی گئی۔میکسیکو کی بحریہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں سوار چار افراد بحریہ کے افسران اور چار شہری تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ مسافروں میں سے دو کا تعلق ایک غیر منافع بخش تنظیم سے تھا جو شدید جھلسنے والے میکسیکن بچوں کو امداد بشمول گیلوسٹن ہسپتال میں ٹرانسپورٹ فراہم کرتی ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے پیٹی افسر لیوک بیکر نے کہا کہ جہاز میں سوار کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے مسافر تھے۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔میکسیکو کے بحری دستوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس المناک حادثے میں جانوں سے محروم ہو جانے والوں کے خاندانوں سے گہری تعزیت کرتے ہیں۔یہ حادثہ پیر کی سہ پہر گیلوسٹن بے میں اس بلند راستے کے قریب پیش آیا جو جزیرہ گیلوسٹن کو خشک علاقے سے ملاتا ہے۔ ہنگامی کارکنان اور تلاش کی ٹیمیں ٹیکساس کے مشہور ساحلی مقام کے قریب جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جو ہیوسٹن سے تقریباً 50 میل (80.5 کلومیٹر) جنوب مشرق میں واقع ہے۔

جائے حادثہ سے تقریباً ایک میل (1.6 کلومیٹر) کے فاصلے پر رہائش پذیر اور کشتی کے ایک پیشہ ور کپتان سکائی ڈیکر نے کہا کہ انہوں نے اپنی کشتی میں چھلانگ لگائی تاکہ دیکھ سکیں کہ آیا وہ مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دو پولیس افسران کو ساتھ لیا جو انہیں گہری دھند کے باعث تقریباً مکمل غرقاب طیارے کی طرف لے گئے۔ ڈیکر نے پانی میں چھلانگ لگائی اور ایک بری طرح زخمی خاتون کو کرسیوں اور دیگر ملبے کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا۔انہوں نے بتایا، میں یقین نہیں کر سکتا تھا۔ اس کے پاس سانس لینے کے لیے شاید تین انچ کی جگہ تھی۔ اور وہاں طیارے کا ایندھن پانی میں ملا ہوا تھا جس کی بدبو بہت ناگوار تھی۔ وہ واقعی اپنی زندگی کے لیے برسرِ پیکار تھی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کے سامنے بیٹھے ایک آدمی کو بھی انہوں نے باہر نکالا جو مر چکا تھا۔ ڈیکر نے ان دونوں کو سویلین لباس میں ملبوس قرار دیا۔

این ٹی ایس بی کے ترجمان نے کہا، وہ حادثے سے آگاہ ہیں اور اس کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں۔ گیلوسٹن کاو¿نٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ ان کی غوطہ خور ٹیم، جائے وقوعہ یونٹ، ڈرون یونٹ اور گشت کے اہلکار حادثے کے بعد جوابی امدادی کارروائی کر رہے تھے۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا موسم اس حادثے کا ایک محرک تھا۔ نیشنل ویدر سروس کے ماہرِ موسمیات کیمرون باٹسٹ کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے اس علاقے میں دھند چھائی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 2:30 بجے پیر کو تقریباً ڈیڑھ میل کے فاصلے تک دھند چھائی ہوئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande