بہار کے مظفر پور میں شوہر نے بیوی کوموت کے گھاٹ اتارا
پٹنہ، 23 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں مظفر پور ضلع کے منیاری تھانہ علاقے کے امرکھ گاؤں میں آپسی جھگڑے کے بعد شوہر نے غصے میں تیز دھار اسلحہ سے کاٹ کر اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سرجی دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم شوہر
بہار کے مظفر پور میں شوہر نے بیوی کوموت کے گھات اتارا


پٹنہ، 23 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں مظفر پور ضلع کے منیاری تھانہ علاقے کے امرکھ گاؤں میں آپسی جھگڑے کے بعد شوہر نے غصے میں تیز دھار اسلحہ سے کاٹ کر اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سرجی دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم شوہر پاپلیشور مہتو اور اس کی اہلیہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑا یہاں تک بڑھ گیا کہ ملزم نے گھر میں رکھےتیز اسلحہ سے سرجی دیوی پر حملہ کر دیا۔ حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منیاری تھانہ موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر پاپلیشور مہتو کو حراست میں لے لیا۔ پولیس فی الحال ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ قتل کے اصل وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔

مقامی پنچایت مکھیا کے نمائندے شیکھر کمار رجک نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی دیر رات پیش آیا۔ گاؤں والوں کو صبح اس واقعہ کا علم ہوا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ واقعہ کے بعد سے گاؤں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اور لوگ اس عجیب و غریب واقعہ سے پریشان ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande