
ویلنگٹن، 22 دسمبر (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کی تجربہ کار سلامی بلے باز سوزی بیٹس چوٹ کے سبب آئندہ 3 مہینوں تک کرکٹ سے دور رہیں گی۔ انہیں کواڈریسیپ مسل میں سنگین کھنچاو (ٹیئر) ہوا ہے، جس کے سبب وہ گھریلو سمر سیزن سے لے کر مارچ تک میدان پر نہیں اتر پائیں گی۔
یہ چوٹ سوزی بیٹس کو گزشتہ مہینے ایک شیلڈ مقابلے کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت لگی تھی۔ اس کے بعد کرائے گئے اسکین میں تصدیق ہوئی کہ مسل میں سنگین ٹیئر ہے، جس کے سبب سابق کپتان کو قریب 3 مہینے کے ری ہیبلی ٹیشن کی ضرورت ہوگی۔
چوٹ کی وجہ سے سوزی بیٹس اوٹاگو کے گھریلو سمر سیزن کے بقیہ مقابلوں کے ساتھ ساتھ فروری میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز میں بھی حصہ نہیں لے پائیں گی۔ اب ان کی نگاہیں مارچ میں ساوتھ افریقہ کے خلاف ہونے والی وائٹ بال سیریز کے ذریعے واپسی پر ٹکی ہیں۔
سوزی بیٹس نے کہا، ”اس سمر سیزن کو مس کرنا میرے لیے بے حد مایوس کن ہے۔ میں اسپارکس کے ساتھ ایک اور سیزن، خاص کر سپر اسمیش کھیلنے کو لے کر کافی پرجوش تھی۔ اب میرا پورا دھیان مارچ میں وائٹ فرنس کے لیے میدان پر واپسی کرنے پر ہے۔“
نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ بیٹس پوری طرح فٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن