ایبٹ کی واپسی پر نظر، ہیمسٹرنگ چوٹ سے صحت یاب ہوکر باکسنگ ڈے پر کھیلنے کی امید
سڈنی، 22 دسمبر (ہ س)۔ سڈنی سکسرز کے تجربہ کار تیز گیند باز سین ایبٹ نے ہیمسٹرنگ چوٹ کے بعد واپسی کو لے کر بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ ایبٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ہفتے ان کے لیے کافی ”مایوس کن“ رہے، لیکن اب وہ باکسنگ ڈے پر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں واپسی کے ل
سڈنی سکسرز کے تجربہ کار تیز گیند باز سین ایبٹ


سڈنی، 22 دسمبر (ہ س)۔ سڈنی سکسرز کے تجربہ کار تیز گیند باز سین ایبٹ نے ہیمسٹرنگ چوٹ کے بعد واپسی کو لے کر بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ ایبٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ہفتے ان کے لیے کافی ”مایوس کن“ رہے، لیکن اب وہ باکسنگ ڈے پر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں واپسی کے لیے پوری طرح تیار ہونے کی سمت گامزن ہیں۔

33 سالہ ایبٹ ابتدائی نومبر میں شیفیلڈ شیلڈ مقابلے کے دوران ہیمسٹرنگ چوٹ کا شکار ہو گئے تھے۔ اس چوٹ کے سبب وہ ایشیز سیریز کی شروعات سے باہر ہو گئے، جبکہ انہیں پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ چوٹ لگنے سے پہلے انہوں نے نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے وکٹوریہ کے خلاف 5 وکٹ جھٹکے تھے۔

اسی دن آسٹریلیا کے سینئر تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ بھی ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے، جس کے سبب ان کی ایشیز مہم ختم ہو گئی۔ ایبٹ نے ہیزل ووڈ کے ساتھ مل کر ایس سی جی اور کرکٹ نیو ساوتھ ویلز کے سلور واٹر ٹریننگ بیس پر ری ہیب پورا کیا ہے۔

سڈنی تھنڈر کے خلاف ’سڈنی اسمیش‘ میں سکسرز کی جیت کے دوران فاکس کرکٹ سے بات چیت میں ایبٹ نے کہا، ”مجھے بس کچھ چھوٹے چھوٹے باکس ٹک کرنے ہیں اور پھر امید ہے کہ اگلے ہفتے انتخاب کے لیے خود کو دستیاب کرا پاؤں گا۔ یہ وقت کافی مایوس کن رہا، لیکن ایلیٹ لیول پر یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔ اب امید ہے کہ میں اگلے ہفتے میدان پر اتروں گا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔“

سڈنی سکسرز کی ٹیم، جس نے بی بی ایل سیزن کی شروعات دو شکست کے ساتھ کی تھی، نے تھنڈر کو 47 رنوں سے ہرا کر پہلی جیت درج کی۔ ٹیم کا اگلا مقابلہ باکسنگ ڈے پر ایس سی جی میں میلبورن اسٹارز کے خلاف ہے۔

ٹیم کے نوجوان آل راونڈر جیک ایڈورڈز نے کہا کہ ایبٹ کی واپسی سکسرز کے لیے ”بہت بڑی“ ثابت ہوگی۔

ایڈورڈز کے مطابق، ”وہ تجربہ اور مہارت کا خزانہ ہیں۔ گیند بازی، بلے بازی اور فیلڈنگ - تینوں میں ان کا تعاون اہم ہوتا ہے۔ ہم انہیں مس کر رہے تھے اور باکسنگ ڈے پر انہیں میدان میں دیکھنا بے حد پرجوش ہوگا۔“

ایبٹ بگ بیش تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے مرد گیند باز ہیں، جن کے نام 175 وکٹ درج ہیں۔ ان کی مضبوط واپسی نہ صرف سکسرز کے لیے اہم ہوگی، بلکہ ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے اگلے سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مد نظر آسٹریلیائی ٹیم میں ان کی دعویداری بھی مضبوط کر سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande