منڈھوا زمین سودے پر سیاسی ہلچل، پارتھ پوار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، سیاسی دباؤ کے باعث پولیس کی خاموشی کا الزام
منڈھوا زمین سودے پر سیاسی ہلچل، پارتھ پوار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، سیاسی دباؤ کے باعث پولیس کی خاموشی کا الزام ممبئی ، 22 دسمبر(ہ س)۔ منڈھوا زمین کے مبینہ گھوٹالے کے معاملے میں سماجی کارکن انجلی دمانیہ نے حکومت کو سخت انتباہ
POLITICS         MAHA DAMANIA THREATENS PROTEST


منڈھوا زمین سودے پر سیاسی ہلچل، پارتھ پوار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، سیاسی دباؤ کے باعث پولیس کی خاموشی کا الزام

ممبئی

، 22 دسمبر(ہ س)۔ منڈھوا زمین کے مبینہ گھوٹالے کے معاملے میں

سماجی کارکن انجلی دمانیہ نے حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائب وزیر

اعلیٰ اجیت پوار سے آج استعفیٰ نہیں لیا گیا تو وہ منگل کے روز پونے پہنچ کر

احتجاج کریں گی اور ان کے خلاف فوجداری مقدمے میں نام شامل کرنے کا مطالبہ کریں گی۔

ایک

مشترکہ پریس کانفرنس میں انجلی دمامنیہ نے الزام لگایا کہ اس زمین کے سودے میں اجیت

پوار کے بیٹے پارتھ پوار اور شیٹل تیجوانی شامل ہیں، جبکہ تین او ایس ڈی بھی اس

معاملے میں ملوث بتائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سودہ منڈھوا علاقے میں واقع قیمتی

زمین سے متعلق ہے۔

آر ٹی

آئی کارکن وجے کمبھار نے کہا کہ پارتھ پوار کے خلاف منڈھوا زمین گھوٹالے میں

فوجداری مقدمہ درج ہونا چاہیے، لیکن ان کا الزام ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث

پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ کوریگاؤں پارک (منڈھوا) میں

واقع تقریباً 40 ایکڑ زمین کی فروخت سے جڑا ہے، جو پارتھ پوار کی کمپنی ’امیڈیا‘

کے نام پر بتائی جا رہی ہے۔

انجلی

دمانیہ نے دعویٰ کیا کہ پاور آف اٹارنی کی دستاویزات پر پارتھ پوار کے دستخط اور

تصویر ہر صفحے پر موجود ہیں اور یہ کاغذات 2021 کے ہیں۔ ان کے مطابق یہ تمام دستاویزات

ایڈووکیٹ ترپتا ٹھاکر نے فراہم کیں، جن میں دیگو وجے سنگھ اور شیٹل تیجوانی کے

وکلاء کا دیا گیا مواد بھی شامل ہے۔

انہوں

نے یہ بھی الزام لگایا کہ پیش کیے گئے شواہد میں چیٹس شامل ہیں، جن میں اجیت پوار

کے پی اے اور ایڈووکیٹ ترپتا ٹھاکر کے درمیان ہونے والی بات چیت درج ہے، جبکہ

اقتصادی جرائم شاخ کے ایک افسر واگھمارے کا فون نمبر بھی مواد کا حصہ بتایا گیا

ہے۔

انجلی

دمانیہ کے مطابق یہ تمام شواہد پہلے ہی پولیس کو دیے جا چکے ہیں، لیکن اس کے

باوجود پارتھ پوار کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے ایک بار پھر

کہا کہ اگر آج اجیت پوار کا استعفیٰ نہیں لیا گیا تو وہ منگل کو پونے جا کر احتجاج

کریں گی اور ان کے نام کو بھی مقدمے میں شامل کرنے کا مطالبہ کریں گی۔ انہوں نے اس

بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ لین دین شیٹل تیجوانی اور پارتھ پوار کے درمیان ہوا اور

اس میں تین او ایس ڈی شامل تھے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande