
نئی دہلی ،21دسمبر (ہ س )۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں اوپنرز نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے 227 رنز بنائے تھے۔ ڈیون کانوے ایک ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ ماونٹ مونگانوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈیون کانوے نے سنچری بنائی جبکہ انہوں نے پہلی اننگز میں 227 رنز بنائے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ