
نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مہاراشٹر کے گڈچرولی میں دنیش پسو گواڈے کے قتل کیس میں مزید دو مفرور ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سی پی آئی (ماوسٹ) سے ہے۔ این آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت رگھو عرف پرتاپ عرف ارپا عرف مدیلا عرف سائلو ساکن نظام آباد ضلع تلنگانہ اور شنکر مہاکا ساکن گڈچرولی ضلع مہاراشٹر کے طور پر کی گئی ہے۔ نومبر 2023 میں، دنیش پسو گاواڈے کو سی پی آئی (ماو¿سٹ) کے ارکان نے گڈچرولی میں اغوا کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ تنظیم کو شبہ ہے کہ گواڈے پولیس کا مخبر تھا اور وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ تھا۔ یہ حملہ مقامی دیہاتیوں کو دھمکانے اور انہیں سیکورٹی فورسز کو نکسلیوں کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے روکنے کی سازش کے تحت کیا گیا تھا۔ ایجنسی نے اکتوبر 2024 میں گڈچرولی پولیس سے تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی۔ این آئی اے نے پہلے اس معاملے میں دوبا ودے، روی پالو، ستو مہاکا، اور کوماتی مہاکا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ این آئی اے نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan