لکھنؤ اور بریلی کے درمیان اے سی بسیں چلنے لگیں
لکھنؤ اور بریلی کے درمیان اے سی بسیں چلنے لگیں علی گرھ، 20 دسمبر (ہ س)۔ لکھنؤ اور بریلی کے درمیان دو اے سی بسیں چلنا شروع ہوگئیں۔ مسعود آباد بس اسٹینڈ پر منعقدہ تقریب میں رکن اسمبلی شہر مکتا سنجیو راجہ اوررکن اسمبلی کول انل پراشر نے مختلف روٹس
لکھنؤ اور بریلی کے درمیان اے سی بسیں چلنے لگیں


لکھنؤ اور بریلی کے درمیان اے سی بسیں چلنے لگیں

علی گرھ، 20 دسمبر (ہ س)۔ لکھنؤ اور بریلی کے درمیان دو اے سی بسیں چلنا شروع ہوگئیں۔ مسعود آباد بس اسٹینڈ پر منعقدہ تقریب میں رکن اسمبلی شہر مکتا سنجیو راجہ اوررکن اسمبلی کول انل پراشر نے مختلف روٹس پر بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے علیگڑھ زون میں تقریباً 728؍ بسیں ہیں۔ اس میں مزید دو اے سی بسیں شامل ہوئی ہیں۔ یہ بس صبح6؍ بجے بریلی کے لیے روانہ ہوگی، علیگڑھ سے بریلی کا فاصلہ تقریباً 195؍ کلو میٹر ہے۔کارپوریشن نے 335؍ کا کرایہ مقرر کیا ہے۔ دوسری بس شام 6؍ بجے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ بس سکندر راؤ، ایٹہ اور چھبراموہوتے ہوئے لکھنو جائےگی، اسکا کرایہ 821؍ روپئے مقرر کیا گیا ہے۔ لکھنؤ روٹ کے لیے ضلع سے چار اے سی بسیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔ریجنل منیجر ستیندر ورما نے کہا کہ دو اے سی بسوں کا اضافہ مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرے گا ۔ بریلی روٹ پر پہلے اے سی بس کی کمی تھی، اس روٹ پر یہ پہلی اے سی بس ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande