فارم نہ بھرنے والےچار لاکھ سے زائد ووٹروں کو نوٹس جاری ہوں گے
علی گڑھ، 20 دسمبر (ہ س)۔ ووٹر لسٹ کو درست اور شفاف بنانے کے لیے جاری ایس آئی آر مہم کو تیز کرنے کے لیے، ڈی ایم سنجیو رنجن نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں جائزہ میٹنگ کی۔ایس آئی آر میں مصروف سبھی اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز کے ساتھ اب تک کی پیش ر
فارم نہ بھرنے والےچار لاکھ سے زائد ووٹروں کو نوٹس جاری ہوں گے


علی گڑھ، 20 دسمبر (ہ س)۔

ووٹر لسٹ کو درست اور شفاف بنانے کے لیے جاری ایس آئی آر مہم کو تیز کرنے کے لیے، ڈی ایم سنجیو رنجن نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں جائزہ میٹنگ کی۔ایس آئی آر میں مصروف سبھی اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز کے ساتھ اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ انکشاف ہوا کہ گنتی فارم نہ بھرنے والے چار لاکھ سے زائد ووٹروں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ انکے جوابات ملنے کے بعدہی مزید فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈی ایم نے بتایا کہ ایس آئی آر مہم گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ اب31؍ دسمبر کوعارضی ووٹر لسٹ شائع ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی منشا کے مطابق ووٹر لسٹ مکمل طور پر درست، شفاف اور غلطیوں سے پاک بنانے کے لیے یہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ایسے میں باقی ووٹروں کو بھی جلد از جلد گنتی فارم بھرنا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ بوتھ لیول آفیسرز نے2025 کی ووٹر لسٹ میں درج وٹ سے گنتی فارم تقسیم کرنے، بھروانے اور جمع کرانے کا عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ جسکے بعد ووٹر کی میپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جن ووٹروں کی میپنگ مکمل نہیں ہو رہی ہے، انہیں قواعد کے مطابق نوٹس تعمیل کراتے ہوئے 13؍ میں سے کسی ایک سرٹیفکیٹ کے ذریعے تصدیق کرانے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ انہوں نے اے ای آر اوز کو ہدایت دیا ہے کہ وہ اپنے سطح سے ہر ممکن کوشش کر نو میپنگ والے کیسز کی تعداد کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔ مزیدیہ کہ بی ایل اوز کی طرف سے کئے گئے کام کے معیار کی جانچ کر، اے ایس ڈی (غیر حاضر، منتقل شدہ اور متوفی) ووٹرز کی اصل حیثیت کی تصدیق کر نے کے لیے مکمل چھان بین کی جائے ۔ اس پورے عمل سے کوئی بھی اہل ووٹر فہرست سے باہر نہیں رہے گا۔ اے ڈی ایم انتظامیہ پنکج کمار نے بتایا کہ حتمی ووٹر لسٹ28؍ فروری کو شائع ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پورا عمل منصفانہ، شفاف اور جامع ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande