سابق ایم ایل اے بھوئیر اور سابق میئر واگھیرے بی جے پی میں شامل
سابق ایم ایل اے بھوئیر اور سابق میئر واگھیرے بی جے پی میں شامل۔ شیو سینا یو بی ٹی اور این سی پی کو سیاسی نقصانممبئی ، 20 دسمبر (ہ س)۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سیاسی منظرنامہ ت
سابق ایم ایل اے بھوئیر اور سابق میئر واگھیرے بی جے پی میں شامل


سابق ایم ایل اے بھوئیر اور سابق میئر واگھیرے بی جے پی میں شامل۔ شیو سینا یو بی ٹی اور این سی پی کو سیاسی نقصانممبئی ، 20 دسمبر (ہ س)۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدلنے لگا ہے۔ نامزدگیوں کا عمل منگل سے شروع ہونے والا ہے، مگر اس سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے بی جے پی میں شمولیتوں کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے۔ ہفتہ کے روز شیو سینا (یو بی ٹی) کے قائد ادھو ٹھاکرے کے قریبی مانے جانے والے سابق ایم ایل اے سوبھاش بھوئیر اور پمپری چنچوڑ کے سابق میئر سنجوگ واگھیرے اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔اس تبدیلیٔ وفاداری کو شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شرد پوار اور اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی کے لیے بھی یہ ایک نقصان دہ پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل تھانے، پونے اور پمپری چنچوڑ کے علاقوں میں ٹھاکرے گروپ، این سی پی (ایس پی) اور این سی پی (اے پی) کے کئی رہنماؤں نے اپنی جماعتیں چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔کلیان دیہی اسمبلی حلقے کے سابق رکنِ اسمبلی سوبھاش بھوئیر نے اپنے بیٹے سمیت متعدد حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اسی طرح پمپری چنچوڑ کے سابق میئر سنجوگ واگھیرے بھی کئی سابق کارپوریٹروں اور اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق چونکہ یہ دونوں رہنما ادھو ٹھاکرے کے قریبی سمجھے جاتے تھے، اس لیے میونسپل انتخابات سے قبل یہ پیش رفت ٹھاکرے کے لیے ایک بڑا سیاسی نقصان مانی جا رہی ہے۔اسی دوران پونے سے شرد پوار دھڑے کے رکنِ اسمبلی باپو صاحب پٹھارے کے بیٹے سریندر پٹھارے، مہاراشٹر نونرمان سینا کے مرحوم رکنِ اسمبلی رمیش وانجلے کی بیٹی سائیلی وانجلے، سابق کارپوریٹر سچن دودکے، بالاصاحب دھنکواڑے اور متعدد دیگر سابق عوامی نمائندے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ان تمام رہنماؤں کی شمولیت ہفتہ کے روز بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی صدر دفتر میں ہوئی۔ اس موقع پر رویندر چوہان نے کہا کہ ان رہنماؤں کے ساتھ آنے سے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت اور پالیسیوں سے متاثر ہو کر لوگ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سنجے کیلکر، نرنجن ڈاوکھرے، ٹھانے بی جے پی شہر ضلع صدر سندیپ لیلے اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande