دہلی کے ہوائی اڈے پر دھند کی وجہ سے آپریشن متاثر، 130 سے ​​زیادہ پروازیں منسوخ
۔دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر، دہلی ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔قومی راجدھانی دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں ہفتہ کی صبح سے ہی گھنی دھند چھائی رہی ۔ گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگ
Delhi-Airport-issues-passenger-advisory-dense-fog


۔دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر، دہلی ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔قومی راجدھانی دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں ہفتہ کی صبح سے ہی گھنی دھند چھائی رہی ۔ گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں آہستہ آہستہ چلتی ہوئی نظر آئیں ۔ دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا ۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی ) پر تقریباً 130 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دہلی ایئرپورٹ نے ہوائی مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ آئی جی آئی اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ آج ایئرپورٹ پر 66 آنے والی اور 63 باہر جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس دوران ، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی ) اور ایئر لائنز کمپنیوں نے بھی دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دارالحکومت کو گھنی دھند نے اپنی زد میں لے لیا ہے۔ ہوائی اڈے نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کم نظر آنے کے طریقہ کار اب بھی جاری ہیں، لیکن تمام فلائٹ آپریشن اب معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

انڈیگو ایئر لائن نے’’ ایکس‘‘ پوسٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’دہلی، رانچی، جموں اور ہنڈن (ہوائی اڈوں)پر کم حدنگاہ اور دھند کاپروازوں کے نظام الاوقات پر اثر پڑ سکتاہے۔ ہم موسم پر قریب سے نگرانی رکھ رہے ہیں اور یہ یقینی بنانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں کہ آپ اپنی منزل پر محفوظ اور آسانی سے پہنچ جائیں۔‘‘

ایئرلائن نے کہا، ’’ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ http://bit.ly/3ZWAQXd پر اپنی فلائٹ اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔ مطمئن رہیںکہ ہماری ٹیمیں ہر قدم پر آپ کی مددکرنے اور پوا سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آسمان صاف ہو جائے گا اور ہم جلد ہی اپنے معمول کے شیڈول پر واپس آجائیں گے۔‘‘

غور طلب ہے کہ جمعہ کو دہلی ہوائی اڈے پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا۔ کم از کم 177 پروازیں منسوخ اور 500 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کل 177 پروازیں جن میں بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں، منسوخ کر دی گئیں۔ اس میں روانگی اور آمد دونوں شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande