
بی آر ایس مقننہ پارٹی اور عاملہ کا آج اجلاسحیدرآباد، 20 دسمبر (ہ س)۔ بی آر ایس مقننہ پارٹی اور عاملہ کا اہم اجلاس اتوار کو پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پارٹی صدر اور سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی ،اراکین کونسل اور ریاستی عاملہ کمیٹی کے ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی آر ایس دریاکے پانی کی تقسیم اور آبپاشی کے منصوبوں سے متعلق مسائل پر ایک بڑی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ چندرشیکھرراو اس اجلاس کے دوران ان اہم مسائل پر پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق