علی گڑھ میں گوشت تاجر کو تشدد کانشانہ بنایا گیا، ایف آئی ار درج
علی گڑھ میں گوشت تاجر کو تشدد کانشانہ بنایا گیا، ایف آئی ار درج علی گڑھ، 20 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ کے اترولی کے ایک گوشت تاجر شریف قریشی کو ہردوا گنج کے پرومیس پبلک اسکول کے سامنے کچھ شدت پسند تنظیموں کے ارکان نے گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگ
علی گڑھ میں گوشت تاجر کو تشدد کانشانہ بنایا گیا، ایف آئی ار درج


علی گڑھ میں گوشت تاجر کو تشدد کانشانہ بنایا گیا، ایف آئی ار درج

علی گڑھ، 20 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ کے اترولی کے ایک گوشت تاجر شریف قریشی کو ہردوا گنج کے پرومیس پبلک اسکول کے سامنے کچھ شدت پسند تنظیموں کے ارکان نے گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر ہجومی تشدد کا نشانہ بنا ، تاجر کو بری طرح مارا پیٹا۔ اس سلسلہ میں علی گڑھ ضلع جمعیۃ علماء کے ضلع صدر مفتی سید عبداللہ نے بتایا کہ شریف قریشی گزشتہ بیس پچیس سالوں سے فیکٹری سے گوشت لاکر ہردوا گنج میں فروخت کر تے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ گوشت تاجر شریف قریشی کو ہردوا گنج کے پرومیس پبلک اسکول کے سامنے کچھ شدت پسند تنظیموں کے ارکان نے گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں بری طرح مارا پیٹا۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کا حوصلہ کافی بڑھ چکا ہے، یہ واقعہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور علاقے کے امن کو خراب کرنے کا سنگین واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیۃ نے ضلع افسران سے فوری طور پربات کی۔

انھوں نے یقین دلایا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے، متاثرہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورمتاثرہ سے تحریری بیان لیے جائیں گے۔ فی الحال معاملہ پوری طرح سے پولیس کی جانکاری میں ہے اور ایف آئی ار درج کرلی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں تیز ہیں،جمیعتہ کے ذمہ داران نے پولیس کی بروقت کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande