پریاگ راج میں نوجوان کا گولی مار کر قتل
پریاگ راج، 19 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے کنٹونمنٹ تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ٹیم نے اطلاع ملنے پر اہل خانہ سے تحریری شکایت لے کر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ واردات کے وق
UP-prayagraj, murder


پریاگ راج، 19 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے کنٹونمنٹ تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ٹیم نے اطلاع ملنے پر اہل خانہ سے تحریری شکایت لے کر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ واردات کے وقت شراب پینے کے دوران ہوئے جھگڑے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سٹی) منیش کمار شانڈیلیہ نے بتایا کہ کنٹونمنٹ تھانہ علاقہ کے اوم نگر راجا پور کے رہائشی گولو سونی عرف آکاش سونا (21) ولد رادھے شیام سونی ساکن کو جمعرات کی شب نشے کے دوران ہوئے تنازعہ کے بعد بدمعاش گولی مار کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کے دوران گولو سونی سے کچھ نوجوانوں کے جھگڑے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوجوانوں نے مارپیٹ کی اور گولی مار کر فرار ہو گئے۔ اہل خانہ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande