
پٹنہ، 15 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی کارگزارمقرر ہونے کے بعد نتن نوین نے پیر کی صبح مہاویر مندر کا دورہ کیا اور رسمی پوجا کی۔ انہوں نے بھگوان مہاویر سے تنظیم اور قوم کے لیے کام کرنے کی طاقت اور رہنمائی کے لیے دعا کی۔اس کے بعد نتن نوین نے اپنے آنجہانی والد اور سینئربی جے پی لیڈر نوین کشور پرساد سنہا کے مجسمہ پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جذباتی لمحات دیکھنے کو ملے۔بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور حامی موجود تھے۔ انہوں نے ’’نوین کشور پرساد سنگھ امر رہے‘‘ اور ’’نتن نوین زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا کر اپنے جوش و جذبے اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ نتن نوین اس کے بعد دہلی روانہ ہوں گے، جہاں وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور آئندہ تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔نتن نوین کی نئی ذمہ داری کو لے کر بی جے پی کارکنان کافی جوش و خروش دیکھ رہے ہیں، جسے تنظیم کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan