سنتوش ٹرافی سلیکشن معاملے میں مقررہ مدت کے اندر غیرجانبدارانہ اور تفصیلی جانچ کی جائے گی۔وزیر کھیل
سنتوش ٹرافی سلیکشن معاملے میں مقررہ مدت کے اندر غیرجانبدارانہ اور تفصیلی جانچ کی جائے گی۔وزیر کھیل جموں، 15 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیرِ کھیل ستیش شرما نے پیر کے روز سنتوش ٹرافی کے لیے ٹیم کے انتخاب سے متعلق اٹھنے والے تنازع پر نوٹس لیتے ہو
Satish


سنتوش ٹرافی سلیکشن معاملے میں مقررہ مدت کے اندر غیرجانبدارانہ اور تفصیلی جانچ کی جائے گی۔وزیر کھیل

جموں، 15 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے وزیرِ کھیل ستیش شرما نے پیر کے روز سنتوش ٹرافی کے لیے ٹیم کے انتخاب سے متعلق اٹھنے والے تنازع پر نوٹس لیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کی ایک مقررہ مدت کے اندر غیرجانبدارانہ اور تفصیلی جانچ کی جائے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک روز قبل بی جے پی نے جموں خطے کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے وزیر کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیرِ کھیل ستیش شرما نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے ٹیم کے انتخاب سے متعلق مسائل ان کے علم میں آئے ہیں، جن کی غیرجانبدارانہ جانچ وقت کی پابندی کے ساتھ کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی سطح پر میرٹ پر مبنی انتخابی پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور مناسب تادیبی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ دوسری جانب جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے بی جے پی کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور ٹیم کے انتخاب کو مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت پر مبنی بتایا۔ جے اینڈ کے بی جے پی کی ترجمان رجنی سیٹھی نے اتوار کے روز الزام عائد کیا تھا کہ سنتوش ٹرافی کے لیے ٹیم کا انتخاب غیر قانونی اور امتیازی طریقے سے کیا گیا، جس میں جموں کے تمام کھلاڑیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف کشمیر کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت مسلسل جانبدارانہ پالیسیوں کے ذریعے جموں کے نوجوانوں کے جذبات کو مجروح کر رہی ہے۔ اسپورٹس کونسل کے ایک عہدیدار نے اسی روز ان الزامات پر ردِعمل دیتے ہوئے بتایا کہ سنتوش ٹرافی کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے پر محیط ایک مرحلہ وار عمل کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن میں انتخابات نہ ہونے کے باعث گزشتہ دو برسوں سے اسپورٹس کونسل آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے اشتراک سے ٹیمیں تشکیل دے رہی ہے اور اس دوران مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

عہدیدار کے مطابق ٹرائلز کے بعد 51 کھلاڑیوں میں سے 32 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں جموں خطے کے آٹھ کھلاڑی بھی شامل تھے۔ ان کھلاڑیوں کے لیے 21 نومبر سے جموں میں رہائشی کوچنگ کیمپ منعقد کیا گیا جو 12 دسمبر تک جاری رہا۔ بعد ازاں سلیکشن کمیٹی نے 23 کھلاڑیوں پر مشتمل حتمی ٹیم کا اعلان کیا، جن میں جموں کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں کے ایک کھلاڑی امتحان کے باعث ٹیم کو فوری طور پر جوائن نہیں کر سکا، جبکہ دوسرا کھلاڑی آئندہ چند دنوں میں ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande