
علی گڑھ،15 دسمبر (ہ س)۔
اے ایم یو کا شعبہ لینڈ اینڈ گارڈنز، وکٹوریہ گیٹ نرسری کے فیض گیٹ پر پودوں کی فروخت کے ایک کاؤنٹر کا آغاز کررہا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 16 دسمبر کو صبح گیارہ بجے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کریں گی جب کہ مہمانانِ اعزازی کے طور پر سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان اور رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر بھی موجود رہیں گے۔
شعبہ لینڈ اینڈ گارڈنز کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد نے کہا کہ پودوں کے سیلز کاؤنٹر کا آغاز کیمپس میں سبز اقدامات کو فروغ دینے اور پائیداری کی ثقافت کو مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہاں سے خواہشمند افراد معیاری پودے خرید سکیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ