پولیس سب انسپکٹر پر حملے کے دو قصوروار گرفتار
جموں، 15 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے بخشی نگر تھانہ کے ایک سب انسپکٹر پر حملے کے معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام گُرہّا موڑ علاقے میں بخشی نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تفتیشی افسر سب انسپکٹر نتن کھجوریا ک
پولیس سب انسپکٹر پر حملے کے دو قصوروار گرفتار


جموں، 15 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے بخشی نگر تھانہ کے ایک سب انسپکٹر پر حملے کے معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام گُرہّا موڑ علاقے میں بخشی نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تفتیشی افسر سب انسپکٹر نتن کھجوریا کو 6 سے 7 افراد کے ایک گروہ نے روک کر حملہ کیا، جن میں رشب اور منّا ڈی شامل تھے۔ ملزمان نے سب انسپکٹر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا اور پستول بھی لہرایا۔

زخمی افسر کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد تھانہ بخشی نگر میں ایف آئی آر نمبر 158/2025 درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔

حکام کے مطابق تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر پولیس ٹیموں نے نکّی توی علاقے میں ملزمان کا سراغ لگایا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران رشب اور منّا ڈی گر پڑے جس کے باعث انہیں چوٹیں آئیں۔ دونوں کو گرفتار کر کے علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande