
جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ابر آلود موسم کی پیشنگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو سرینگر کا کم از کم درجۂ حرارت 1.9 ڈگری سیلسیس ، قاضی گنڈ میں 2.2 ڈگری سیلسیس ، پہلگام میں 2.2 ڈگری سیلسیس ،کپواڑہ میں 1.6 ڈگری درج ہوا، کوکرناگ میں 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
وہیں جموں خطے میں رات کے درجۂ حرارت میں کسی نمایاں تبدیلی کی اطلاع نہیں ہے۔ جموں شہر میں کم از کم درجۂ حرارت 11.4 ڈگری سیلسیس برقرار رہا۔ بانہال میں 3.1 ڈگری سیلسیس ، بٹوت میں 8.3 ڈگری سیلسیس ، کٹرا میں 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ خطے میں رات کے درجۂ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ لیہہ میں کم از کم درجۂ حرارت منفی 1.8 ڈگری سیلسیس درج ہوا، جو گزشتہ رات کے منفی 5.0 ڈگری کے مقابلے میں زیادہ تھا، جبکہ کرگل میں درجۂ حرارت منفی 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران رات کے درجۂ حرارت میں معمولی اتار چڑھاؤ متوقع ہے، تاہم کسی بڑے موسمی نظام کے خطے کو متاثر کرنے کا امکان نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر