
سری نگر، 15 دسمبر (ہ س): ۔سرینگر کے پنتھہ چوک علاقے میں پیر کے روز ایک پتھر کی کان میں کام کرتے ہوئے ایک مزدور شدید زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت بھر دین بالی ولد روشن دین بالی ساکن کاری رامبن کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔مزدور ٹپر گاڑی پر پتھر لوڈ کرنے میں مصروف تھا کہ مبینہ طور پر ایک پتھر اس کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے اس کے ساتھی کارکنوں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس جان لیوا حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir