کٹھوعہ پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے الزام میں پانچ گاڑیوں کو ضبط کیا
جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے مختلف علاقوں سے پانچ ڈمپر اور ایک جے سی بی مشین ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں انجام دی گئی۔تفصیلات
Mining


جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے مختلف علاقوں سے پانچ ڈمپر اور ایک جے سی بی مشین ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں انجام دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس پوسٹ نگری، پولیس پوسٹ ہٹلی، پولیس پوسٹ رامکوٹ اور پولیس اسٹیشن ہیرانگر کی حدود میں غیر قانونی طور پر ریت اور بجری کی نکاسی و ترسیل میں ملوث گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پہلے کاروائی پولیس پوسٹ نگری اور پولیس پوسٹ ہٹلی کی ٹیموں نے گشت اور چیکنگ کے دوران تین ڈمپر ایک جے سی بی مشین کو ضبط کیا، جو بغیر قانونی اجازت تعمیراتی مواد کی غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل میں ملوث پائے گئے۔

دوسری کاروائی پولیس پوسٹ رامکوٹ کی ٹیم نے گالک علاقے میں ایک ڈمپر کو ضبط کرکے انجام دی، جو اگرچہ اے فارم کا حامل تھا، تاہم مقررہ حد سے تجاوز کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن ہیرانگر کی ٹیم نے ایک اور ڈمپر کو غیر قانونی مائننگ کے الزام میں ضبط کیا۔پولیس کے مطابق ضبط شدہ تمام پانچ ڈمپر اور ایک جے سی بی مشین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر محکمہ ارضیات و کان کنی، کٹھوعہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande