
ایم ایم سی زون کے کمانڈر سمیت بیس لاکھ کے انعامی تین نکسلی
جگدل پور، 14 دسمبر (ہ س)۔ ایم ایم سی (مہاراشٹر-مدھیہ پردیش-چھتیس گڑھ) زون کے دریکسا ایریا کمیٹی کمانڈر سمیت تین نکسلائٹس، جن پر 20 لاکھ روپے کا انعام تھا، نے اتوار کو مہاراشٹر میں خودسپردگی کی۔
مہاراشٹر کی گونڈیا پولیس کے سامنے خود سپردگی کرنے والے نکسلیوں میں ایم ایم سی (مہاراشٹر-مدھیہ پردیش-چھتیس گڑھ) زون کی دریکسا ایریا کمیٹی کے کمانڈر اور 8 لاکھ روپے کے انعامی روشن عرف مارا ایریا ویدجا (35) ساکن گاو¿ں میندری ،ضلع بیجا پور(چھتیس گڑھ ) سمیت دو اے سی ایم کیڈر کے نکسلی سبھاش عرف پوزا بنڈو راووا(26)ساکن ویرا پلی ،اسور تحصیل ضلع بیجا پور(چھتیس گڑھ) اور رتن عرف منکو اوما پویام(25) ساکن ریکھا پال ضلع نارائن پور (چھتیس گڑھ) شامل ہیں۔ ان دونوں پر چھ لاکھ روپے کا انعام تھا۔ چھتیس گڑھ کے ان تین نکسلیوں نے آج اپنے ہتھیاروں کے ساتھ مہاراشٹر کے گونڈیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ ان پر کل 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے گونڈیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ، مہاراشٹرا، نکھل پنگلے نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں نے اپنے ہتھیاروں کو سونپ دیا، جس میں روشن عرف مارا ارییہ ویدجا سے ایک ایس ایل آر گن، دو میگزین اور 25 راو¿نڈ شامل ہیں۔ سبھاش عرف پوجا بندو راویا سے ایک ایس ایل آر، دو میگزین اور 23 راو¿نڈ برآمد ہوئے۔ رتن عرف مانکو اوما پویام سے ایک 8 ایم ایم کا ہتھیار، ایک میگزین اور 15 راو¿نڈ برآمد ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ