پنکج چودھری بی جے پی کے ریاستی صدر منتخب
لکھنؤ، 14 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری کو اتوار کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لاء یونیورسٹی کے امبیڈکر آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی کا ریاستی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ جیسے ہی مرکزی الیکشن افسر پیوش
پنکج چودھری بی جے پی کے ریاستی صدر منتخب، سماجی کارکن کا اعزاز


لکھنؤ، 14 دسمبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری کو اتوار کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لاء یونیورسٹی کے امبیڈکر آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی کا ریاستی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ جیسے ہی مرکزی الیکشن افسر پیوش گوئل نے پنکج چودھری کے نام کا اعلان کیا، پورا آڈیٹوریم تالیوں سے گونج اٹھا۔ سبکدوش ہونے والے بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے پارٹی پرچم پیش کیا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر بی ایل ورما، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، اور پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری نے نئے مقرر کردہ ریاستی صدر کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر سابق ریاستی صدور ڈاکٹر رماپتی رام ترپاٹھی، سوریہ پرتاپ شاہی، ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی، ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے، اور سو تنتر دیو سنگھ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande