نتن نوین کو قومی کارگذار صدر مقرر ، قومی سطح پر بڑی تبدیلی
پٹنہ،14دسمبر(ہ س)۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کے روز بہار حکومت کے وزیر نتن نوین کو پارٹی کا قومی کارگذار صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ نتن نوین اس وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی بہار حکومت می
بی جے پی نے نتن نوین کو قومی کارگذار صدر مقرر کیا، تنظیمی سطح پر بڑی تبدیلی


پٹنہ،14دسمبر(ہ س)۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کے روز بہار حکومت کے وزیر نتن نوین کو پارٹی کا قومی کارگذار صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ نتن نوین اس وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی بہار حکومت میں محکمہ تعمیراتِ سڑک(روڈ کنسٹرکشن) کے وزیر ہیں۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے مطابق اس تقرری کی منظوری پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے دی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ “بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے بہار حکومت کے وزیر شری نتن نوین کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا قومی ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے نتن نوین کو اس نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پارٹی کا ایک محنتی اور زمینی سطح پر کام کرنے والا کارکن قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نتن نوین نوجوان، محنتی اور تجربہ کار تنظیمی لیڈر ہیں۔ بہار میں بطور ایم ایل اے اور وزیر ان کی کارکردگی مؤثر رہی ہے۔انہوں نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پوری لگن سے کام کیا ہے۔ وہ اپنی شائستگی اور عوام کے درمیان رہ کر کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔” وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ نتن نوین کی توانائی اور وابستگی آئندہ دنوں میں پارٹی کو مزید مضبوط بنائے گی۔نتن نوین جو کہ کایستھ برادری سے تعلق رکھنے والے بہار کے پانچ بار کے رکنِ اسمبلی ہیں، کو موجودہ قومی صدر جے پی نڈّا کا ممکنہ جانشین مانا جا رہا ہے۔ جے پی نڈّا جنوری 2020 میں بی جے پی کے قومی صدر مقرر ہوئے تھے اور اپنی اصل مدت پوری کرنے کے بعد انہیں کئی بار توسیع دی گئی، تاکہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سمیت اہم سیاسی مراحل میں پارٹی کی قیادت کر سکیں۔23 مئی 1980 کو رانچی (جھارکھنڈ) میں پیدا ہونے والے نتن نوین ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل اے آنجہانی نبین کشور پرساد سنہا کے فرزند ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد انہوں نے فعال سیاست میں قدم رکھا اور بتدریج پارٹی میں اہم مقام حاصل کیا۔نتن نوین پٹنہ کے بانکی پور اسمبلی حلقہ سے مسلسل پانچ مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 2006 کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار اسمبلی میں داخلہ لیا اور اس کے بعد 2010، 2015، 2020 اور 2025 کے انتخابات میں اپنی نشست برقرار رکھی۔ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں انہوں نے 52 ہزار سے زائد ووٹوں کے بڑے فرق سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

ریاستی حکومت میں وزارتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ نتن نوین بی جے پی کے اندر کئی اہم تنظیمی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وہ بی جے پی یووا مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری اور ریاستی صدر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ سکّم کے انتخابی اور تنظیمی انچارج اور چھتیس گڑھ میں سینئر تنظیمی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande