منی پور میں اسلحہ کا ذخیرہ برآمد، جنگجو کیڈر اور منشیات کا اسمگلر گرفتار
امپھال، 14 دسمبر (ہ س)۔ منی پور کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز اور منی پور پولیس نے وسیع آپریشن کیا اور ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا، کئی عسکریت پسند تنظیموں کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا اور ایک منشیات اسمگلر کو بھی گ
منی پور


امپھال، 14 دسمبر (ہ س)۔ منی پور کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز اور منی پور پولیس نے وسیع آپریشن کیا اور ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا، کئی عسکریت پسند تنظیموں کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا اور ایک منشیات اسمگلر کو بھی گرفتار کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع کاکچنگ کے سوگنو تھانہ علاقے کے تحت مولٹینچن گاؤں کے علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ برآمد شدہ مواد میں میگزین کے بغیر ایک ایس ایل آر، خالی میگزین کے ساتھ ایک مقامی طور پر بنی بولٹ ایکشن سنائپر رائفل، ایک ڈی بی بی ایل، ایک ایس بی بی ایل، ایک مقامی بنا ہوا پستول بمعہ خالی میگزین، ایک 36 ایچ ای ہینڈ گرنیڈ بغیر ڈیٹونیٹر، ایک خالی میگزین، 7.65 ایل ٹیوب لانچ، 7.65 بلٹس، ایل آر ایل 5 لانچ، ا سٹن گولے اور ایک 51 ملی میٹر ایچ ای بم، ایک خالی میگزین شامل ہے۔

منی پور پولیس نے ممنوعہ تنظیم پریپک (پی آر او) کے ایک سرگرم کیڈر تھنگجام پریوبرتا سنگھ عرف یوکھتپا (35) کو بشنو پور ضلع کے کمبی تھانہ علاقہ کے تحت کمبی مای لیکائی وارڈ نمبر 6 میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

سیکورٹی فورسز نے امپھال مغربی ضلع کے سنگجمی تھانہ علاقے کے کانچی پور علاقے سے دو سرگرم پریپک (پرو) کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت کاکچنگ ضلع کے کاکچنگ تھونگلان پارینگ کے رہنے والے کشتریام ابیناش سنگھ (21) اور امپھال مغربی ضلع کے کوکیتھل تھوکچوم لیکائی کے رہنے والے راجکمار ڈینیل سنگھ (31) عرف لویتابا عرف جیسی، عرف نوٹن کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، ایک میگزین میں بھرے 12 راؤنڈ، دو .38 کیلیبر کارتوس، تین موبائل فونز اور ایک دو پہیہ گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

امپھال مشرقی ضلع کے پورمپیٹ پولیس اسٹیشن کے تحت موئرنگکمپو سجیب مکھا لیکائی علاقے سے یو این ایل ایف (کوئیرینگ) کی دو سرگرم خواتین کیڈروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ خواتین میں تاخیلمبم سنتھوئی چانو عرف لونگکاپی (19) جو تموکھونگ اوانگ لیکائی کی رہنے والی ہیں اور کونگبرائیلکپم رامیشوری دیوی عرف لینگلین عرف بیما عرف بوچو (19) جو موئرنگکمپو سجیب مکھا لیکئی کی رہنے والی ہیں۔ ان کے پاس سے دو موبائل فون برآمد ہوئے۔

ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے کرم مانی کانت سنگھ عرف اموبا عرف ایم کے کھمن (46)، ایک فعال یو این ایل ایف (پی) کو امپھال مغربی ضلع کے لامپل پولیس اسٹیشن حدود کے تحت لمپل سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک پرس جس میں 1,020 روپے نقد تھے، دو موبائل فون اور ایک پین کارڈ ضبط کیا گیا تھا۔

مزید برآں، منی پور پولیس نے امپھال مشرقی ضلع کے پورمپٹ پولیس اسٹیشن حدود کے تحت پورمپٹ پنگل لیرک علاقے سے ایک منشیات کے اسمگلر، بسیمیم یابی (47) کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے ہیروئن نمبر 4 سے بھرے سات صابن کے ڈبے برآمد ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ تمام معاملات میں مزید تفتیش جاری ہے اور ریاست میں غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھی جارہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande