صدر جمہوریہ نے ایم پی کے گنا ضلع کے میانا ریلوے اسٹیشن کو اعزاز سے نوازا
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے گنا کے ”میانا ریلوے اسٹیشن“ کو اعزاز ملنے پر دی مبارکباد بھوپال، 14 دسمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو نئی دہلی میں نیشنل انرجی کنزرویشن ڈے کے موقع پر مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کے ’میانا ریلوے اسٹیشن‘ کو اعزاز
صدر جمہوریہ نے ایم پی کے گنا ضلع کے میانا ریلوے اسٹیشن کو اعزاز سے نوازا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے گنا کے ”میانا ریلوے اسٹیشن“ کو اعزاز ملنے پر دی مبارکباد

بھوپال، 14 دسمبر (ہ س)۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو نئی دہلی میں نیشنل انرجی کنزرویشن ڈے کے موقع پر مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کے ’میانا ریلوے اسٹیشن‘ کو اعزاز سے نوازا ہے۔ انرجی کنزرویشن کے شعبے میں بہترین کام کرتے ہوئے میانا ریلوے اسٹیشن نے 9 ہزار 687 یونٹ بجلی کی بچت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نیشنل انرجی کنزرویشن ڈے پر نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈ-2025 کے تحت ٹرانسپورٹ کیٹیگری (ریلوے اسٹیشن) میں ضلع گنا کے ”میانا ریلوے اسٹیشن“ کو بیسٹ پرفارمنگ یونٹ کے طور پر اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے میانا ریلوے اسٹیشن نے انرجی کنزرویشن کے شعبے میں نیا ریکارڈ قائم کر کے وقار بڑھایا ہے۔ اس کامیابی کے لیے متعلقہ افسران و ملازمین اور معاون ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande