دہلی میں گھنا کوہرا، ہوا زہریلی، شمالی ہند میں سرد لہر
نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔ قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کا بڑا حصہ آج صبح کوہرا اور دھواں (اسموگ) کی موٹی تہہ میں لپٹا ہوا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی کے آنند وہار کا ایئر کوالٹی انڈیکس صبح 491 درج کیا گیا۔ یہ ’سنگین‘ زمرہ ہے۔ ی
نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے میں اتوار صبح پونے 8 بجے ٹرمینل 1 پر حد نگاہ ٹھیک ٹھاک رہی۔ فوٹو ہندوستھان سماچار مکند


نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔ قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کا بڑا حصہ آج صبح کوہرا اور دھواں (اسموگ) کی موٹی تہہ میں لپٹا ہوا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی کے آنند وہار کا ایئر کوالٹی انڈیکس صبح 491 درج کیا گیا۔ یہ ’سنگین‘ زمرہ ہے۔ یہی حال آئی ٹی او کا رہا۔ یہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 484 رہا۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی اور اس سے ملحقہ شہر نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد، گروگرام اور سونی پت کا ایئر کوالٹی انڈیکس سنگین زمرے میں ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی-این سی آر میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کا چوتھا مرحلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سبھی اسکولوں کو 9 ویں اور 11 ویں تک کی کلاس ہائبرڈ موڈ میں چلانے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے اس مرحلے کی سبھی پابندیوں کو نافذ کرتے ہوئے سبھی سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھر سال کا آخری مہینہ دسمبر نصف پورا ہونے کو ہے۔ سردی نے پورے شمالی ہندوستان کے ساتھ ملک کے کئی حصوں میں اپنا اثر تیز کر دیا ہے۔ ہریانہ، پنجاب اور چنڈی گڑھ میں تیز ٹھنڈی ہوا نے لوگوں کو تھر تھرانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں برف باری، سرد لہر اور گھنے کوہرے نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ودرھ، شمالی مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، جنوبی داخلی کرناٹک اور اڈیشہ جیسے علاقوں میں بھی سرد لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande