بارسلونا نے لگاتار ساتویں جیت حاصل کی، اوساسونا کو 2-0 سے شکست دی۔
بارسلونا,14دسمبر (ہ س )۔ بارسلونا نے رافینہا کے دو گولوں کی بدولت یہاں لا لیگا ٹورنامنٹ میں اوساسونا کو 2-0 سے شکست دے کر لا لیگا فٹ بال ٹیبل پر اپنی برتری مضبوط کر لی۔ برازیلین فارورڈ رافینہا نے 70ویں منٹ میں بارسلونا کو برتری دلائی اور پھر 84وی
بارسلونا نے لگاتار ساتویں جیت حاصل کی، اوساسونا کو 2-0 سے شکست دی۔


بارسلونا,14دسمبر (ہ س )۔

بارسلونا نے رافینہا کے دو گولوں کی بدولت یہاں لا لیگا ٹورنامنٹ میں اوساسونا کو 2-0 سے شکست دے کر لا لیگا فٹ بال ٹیبل پر اپنی برتری مضبوط کر لی۔ برازیلین فارورڈ رافینہا نے 70ویں منٹ میں بارسلونا کو برتری دلائی اور پھر 84ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے 2-0 کی فتح یقینی بنائی۔

اپنی مسلسل ساتویں لیگ جیت کے ساتھ، دفاعی چمپئن بارسلونا نے دوسرے نمبر پر موجود ریال میڈرڈ پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میڈرڈ کا مقابلہ اتوار کو الویس سے ہوگا۔ میڈرڈ نے تمام مقابلوں میں اپنے آخری آٹھ میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں، جس سے ٹیم دباو¿ میں ہے۔

اٹلیٹیکو میڈرڈ نے ویلنسیا کو 2-1 سے شکست دی۔ چوتھی پوزیشن والی ایٹلیٹکو بارسلونا سے نو پوائنٹ پیچھے ہے۔ دیگر میچوں میں، اسپانیل نے گیٹافے کو 1-0 سے ہرا کر مسلسل چوتھی جیت درج کی، جبکہ Mملورکا نے ایلچے کو 3-1 سے شکست دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande