سی بی آئی نے شیخ شاہجہان کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ داخل کی، عدالت میں تقریباً 3000 شکایات کی تفصیلات پیش کی
کولکاتا، 11 دسمبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ میں ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شیخ شاہجہان کے خلاف درج تقریباً 3000 انفرادی شکایات کا تفصیلی حساب کتاب پیش کیا۔ مبینہ طور پر سب سے سنگین الزامات شاہجہاں کے گھر پر چھا
شاہجہاں


کولکاتا، 11 دسمبر (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے جمعہ کو کلکتہ ہائی کورٹ میں ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شیخ شاہجہان کے خلاف درج تقریباً 3000 انفرادی شکایات کا تفصیلی حساب کتاب پیش کیا۔

مبینہ طور پر سب سے سنگین الزامات شاہجہاں کے گھر پر چھاپے کی کوشش کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں اور ان کے ساتھ سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں پر پچھلے سال حملے سے متعلق ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دیگر شکایات میں سنگین الزامات جیسے سندیشکھالی میں زمین پر جبری قبضہ، کھارا پانی چھوڑ کر زرعی زمین کو مچھلی کے تالابوں میں تبدیل کرنے اور مقامی خواتین کا جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ سی بی آئی کی رپورٹ میں ایسے شواہد کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جو ان معاملات میں شاہجہاں کے خلاف الزامات کو تقویت دیتے ہیں۔ اس میں ان قریبی ساتھیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جن پر ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

دریں اثنا، شاہجہاں کا نام ایک بار پھر اس وقت روشنی میں آیا جب کلیدی گواہ بھولا گھوش کے بیٹے ستیہ جیت گھوش، جو بدھ کو اس کے خلاف گواہی دینے جا رہے تھے، بسنتی ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں کار ڈرائیور شہنور مولا کی بھی موت ہو گئی، جبکہ بھولا گھوش بال بال بچ گیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ یہ کوئی معمولی حادثہ نہیں بلکہ گہری سازش کا نتیجہ ہے۔

شیخ شاہجہان اس وقت مختلف مقدمات میں عدالتی حراست میں ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande