وزیر اعظم مودی نے عظیم  تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عظیم تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی کے متاثرکن اشعار نے لوگوں میں ہمت اور قومی جذبہ پیدا کیا۔ ان کا نظریہ لوگوں کے ذہنوں پر
وزیر اعظم مودی نے عظیم  تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عظیم تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی کے متاثرکن اشعار نے لوگوں میں ہمت اور قومی جذبہ پیدا کیا۔ ان کا نظریہ لوگوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑنے اور ہندوستان کے ثقافتی اور قومی شعور کو روشن کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پوسٹ میں کہا کہ مہاکوی بھارتی کے اشعار نے لوگوں کے ذہنوں میں ہمت پیدا کی اور ان کے خیالات نے لوگوں کے ذہنوں پر دیرپا اثر چھوڑا۔ انہوں نے ہندوستان کے ثقافتی اور قومی شعور کو روشن کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سبرامنیا بھارتی نے ایک منصفانہ اور جامع سماج کی تعمیر کے لیے کام کیا۔ تمل ادب کی افزودگی میں ان کا تعاون بے مثال ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande