تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا انعقاد
تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا انعقادحیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ منگل کی صبح 7 بجے سخت سردی کے باوجود شروع ہوگئی، جہاں 3,834 سرپنچ عہدوں اور 27,628 وارڈ ممبر نشستوں ک
تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا انعقاد،


تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا انعقادحیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ منگل کی صبح 7 بجے سخت سردی کے باوجود شروع ہوگئی، جہاں 3,834 سرپنچ عہدوں اور 27,628 وارڈ ممبر نشستوں کے لیے ووٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ خواتین اور معمر شہریوں کی خاصی تعداد صبح ہی سے پولنگ مراکز پر پہنچ گئی۔ریاست کے 37,562 پولنگ اسٹیشنز پر کل 56,19,430 ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر نے کی گنجائش تھی ۔ پولنگ دوپہر1 بجے تک جاری رہی، جبکہ گنتی کا عمل دوپہر 2 بجے شروع ہوگیااور بعد ازاں نتائج جاری کیے گئے۔

پہلے مرحلے میں 4,236 گرام پنچایتوں اور 37,440 وارڈ ممبر عہدوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ پانچ گرام پنچایتوں اور 169 وارڈ نشستوں پر کوئی نامزدگی داخل نہیں ہوئی۔ اب تک 396 سرپنچ اور 9,633 وارڈ ممبرز بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے مطابق 3,461 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا جہاں نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے 50,000 پولیس اہلکار، 60 اسپیشل پولیس پلاٹونز اور فائر و فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے تقریباً 2,000 ملازمین تعینات کیے گئے تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande