کویتاکا پرانا شہر کےیاقوت پورہ کا دورہ، عوام سے کی ملاقات
حیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔ جنم باٹا پروگرام کے تحت یاقوت پورہ اسمبلی حلقے کے کمہار واڑی میں تلنگانہ جاگرتی کی صدر کے۔ کویتا نے آج کمہار برادری کے کاریگروں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کمہاروں کے روزگار، معاشی حالت اور ہنرمندی کو قریب سے دی
کویتاکا پرانا شہر کےیاقوت پورہ کا دورہ، عوام  سے کی ملاقات


حیدرآباد، 11 دسمبر (ہ س)۔ جنم باٹا پروگرام کے تحت یاقوت پورہ اسمبلی حلقے کے کمہار واڑی میں تلنگانہ جاگرتی کی صدر کے۔ کویتا نے آج کمہار برادری کے کاریگروں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کمہاروں کے روزگار، معاشی حالت اور ہنرمندی کو قریب سے دیکھا اور ان کے مسائل سنے۔ملاقات کے دوران کویتا نے کمہار برادری کے کاریگروں کے ساتھ بیٹھ کر خود اپنے ہاتھوں سے مٹی کے دیئے تیار کیے، جس سے وہاں موجود کاریگروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ کاریگروں نے انہیں اپنے روایتی فن کے مختلف مراحل بھی دکھائے۔کویتا نے کمہار برادری کے افراد سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان سے دریافت کیا کہ آیا ان کے پیشے سے مناسب آمدنی حاصل ہو رہی ہے یا نہیں، سرکاری اسکیموں سے انہیں کوئی تعاون مل رہا ہے یا نہیں، اور روزگار کی صورتحال میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے رکھا جائے گا۔اس موقع پر کمہار برادری کے کاریگروں نے اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں مقابلہ بڑھ گیا ہے اور خام مال کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے انہیں مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ کویتا نے وعدہ کیا کہ ان کے ہنر کو فروغ دینے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔اس دوران کویتا نے یاقوت پورہ کے دیگر مقامات کا بھی کیا اور بعد میں پبلک میٹ کے دوران خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ یہ اولڈ سٹی نہیں گولڈ سٹی ہے اور یہ اوریجنل سٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایچ ایم سی لمٹ میں ڈیولپمنٹ کے لئے اس سال بجٹ میں پانچ ہزار کروڑ سینکشن کئے گئے مگر اس میں سے اولڈ سٹی کا حصہ کتنا کسی کو نہیں پتا، جتنا ڈیولپمنٹ نیوسٹی میں ہورہا اتنا ڈیولپمنٹ اولڈ سٹی میں بھی ہونا چاہئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande