کٹرا میں تیز رفتار وین نے راہگیر کو کچل ڈالا
جموں، 11 دسمبر(ہ س)۔ کٹرا کے وارڈ نمبر تین میں گزشتہ شب پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ تیز رفتار اومنی وین کی مبینہ لاپرواہی کے باعث پیش آئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص اپنے پیچھے تین کم سن بچیاں چھوڑ گیا، جو اب بے
Accident


جموں، 11 دسمبر(ہ س)۔

کٹرا کے وارڈ نمبر تین میں گزشتہ شب پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ تیز رفتار اومنی وین کی مبینہ لاپرواہی کے باعث پیش آئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص اپنے پیچھے تین کم سن بچیاں چھوڑ گیا، جو اب بے سہارا ہو گئی ہیں۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

واقعہ کے بعد لواحقین اور مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میت کو سڑک پر رکھ کر راستہ بند کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حادثہ صرف ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ نہیں بلکہ انتظامیہ کی نااہلی بھی اس کی ذمہ دار ہے۔مقامی شہریوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں متعدد اومنی وین بغیر لائسنس اور ضروری دستاویزات کے چل رہی ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، جس کے باعث اس طرح کے حادثات پیش آ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande