جشن میں فائرنگ سے دولہے کے بھائی سمیت تین افراد زخمی
اورئی، 11 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے اورئی کے ندیگاؤں تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں بدھ کی رات شادی کی تقریب میں ہوئی جشن فائرنگ سے دولہے کے بھائی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج
The-grooms-brother-was-shot-d


اورئی، 11 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے اورئی کے ندیگاؤں تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں بدھ کی رات شادی کی تقریب میں ہوئی جشن فائرنگ سے دولہے کے بھائی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے میڈیکل کالج بھیجتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔

ندیگاؤں پولیس اسٹیشن کے انچارج راج کمار نے جمعرات کو بتایا کہ سیونی بزرگ کے رہنے والے للا بھیا کی بیٹی کی کل رات شادی تھی۔ روی کمار کا بیٹا انکیش مین پوری سے شادی کی بارات لایا تھا۔ شادی کی تقریب کے دوران دولہا فریق خوشی کے اظہار میں فائرنگ میں مصروف تھا۔اس دوران اچانک گولی لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں دولہا کاچچازاد بھائی انو (9) ولد انکت، دلہن کا بھائی ہیمنت ولد للا اور شیر سنگھ (38) ولد وچن ساکن سیونی بزرگ شامل ہیں۔ اس واقعہ سے شادی کے مقام پر کہرام مچ گیا۔ لوگوں نے زخمی بچوں اور نوجوان کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو نازک قرار دیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں میڈیکل کالج کانپور ریفر کر دیا، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شادی میں موجود عینی شاہدین سے پوچھ گچھ سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ نوجوان جشن کی خوشی میں بندوقیں چلا رہے تھے۔ تب ہی گولی چلی اور اس کے بعد دو اورفائر ہوئے، جو براہ راست ان تین لوگوں کو لگیں۔ جشن منانے پر فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے گی، گرفتار کر کے کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande