
سی آر پی ایف نے گاندربل کے جنگلات میں تلاشی آپریشن کے دوران گولہ بارود برآمد کیاگاندربل، 11 دسمبر (ہ س)۔ سی آر پی ایف کی 118 بٹالین نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس کے اہلکاروں نے گاندربل ضلع کے گنڈ کے سرفراو کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولہ بارود برآمد کیا۔ حکام نے بتایا کہ جوانوں کو آپریشن کے دوران گھنے جنگلاتی پٹی میں ایک نالے سے 496 ایس ایل آر رائفل کے راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ سی آر پی ایف افسران نے کہا کہ اس علاقے میں گولہ بارود کیسے آیا اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، اور پولیس کو بازیابی کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir