
مدھیہ پردیش کا انڈسٹریل گروتھ ریٹ ملک میں سب سے زیادہ، روزگار کے مواقع اور صنعتوں کی ترقی پر زور: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
بھوپال، 11 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے کامیاب ترین دو سال مکمل ہونے کے موقع پر 13 دسمبر کو راجدھانی بھوپال اور 14 دسمبر کو اندور میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ریاست میں حکومت بننے کے بعد غریب، کسان، نوجوان اور خواتین کی بہبود کے لیے کئی قابل ذکر فیصلے لیے گئے۔ ریاست میں زراعت کے لیے آبپاشی کا رقبہ دوگنا کرنے کے مقصد سے جل گنگا سموردھن مہم اور کئی بڑے پروجیکٹوں کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب کرانے کے لیے صنعتوں کی ترقی پر زور دیا جا رہا ہے۔ ہمارا انڈسٹریل گروتھ ریٹ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں گڈ گورننس پر مبنی نظام چلے، اس کے لیے اچھے کام میں ہمیشہ ساتھ ہیں اور اگر کہیں بھی کچھ غلط ہوگا تو اسے برداشت نہیں کریں گے۔ مدھیہ پردیش کی سرزمین سے نکسل ازم کے خاتمے کی سمت میں گزشتہ دنوں قابل ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ریاست میں نکسلیوں کا سب سے بڑا سرینڈر بالاگھاٹ میں کرایا گیا ہے۔ مستقبل میں نکسل ازم کو جڑ سے ختم کرنے کا ہدف ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو کرناٹک اور آندھرا پردیش کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اندور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو دوپہر میں آندھرا پردیش کے ستیہ سائیں ضلع کے دھرماورم میں سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے صد سالہ یوم پیدائش سال کے اختتام پر اٹل جیوتی سندیش یاترا پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن