
کٹیہار، 11 دسمبر (ہ س)۔لوک سبھا میں جمعرات کے روز ایم پی طارق انور نےحکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ صدراسپتال سمیت ان کے حلقہ کے کئی اسپتالوں کو سنگین بدانتظامی اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر اسپتال کے ڈیوٹی روسٹر پر کئی ماہ سے نظر ثانی نہیں کی گئی اور جن ڈاکٹروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان کے نام ڈسپلے بورڈز پر آویزاں ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتال آنے والے مریض پریشان ہیں۔ایم پی انور نے حکومت سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور بنیادی سہولتوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ ملومات دیتے ہوئے کانگریس کے ترجمان پنکج تماکھوالا نے کہا کہ دو دن پہلے طارق انور نے بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے کی توجہ بھی اس مسئلہ کی طرف مبذول کرائی تھی اور آج انہوں نے اسے ایوان میں مرکزی حکومت کی توجہ میں بھی دلایا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan