ایل جی نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کو تقرری نامے فراہم کیے
ایل جی نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کو تقرری نامے فراہم کیے جموں، 11 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں ڈویژن میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کو تقرری نامے فراہم کیے۔ اس موقع پر ایل
LG


ایل جی نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کو تقرری نامے فراہم کیے

جموں، 11 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں ڈویژن میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کو تقرری نامے فراہم کیے۔ اس موقع پر ایل جی سنہا نے کہا کہ یہ خاندان طویل عرصے تک خاموشی کے ساتھ ناانصافی اور مشکلات کا سامنا کرتے رہے، جن کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اب ایسے تمام متاثرہ خاندانوں کو پہچان اور احترام کے ساتھ ساتھ مکمل بحالی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ میری کوشش ہے کہ ان خاندانوں کی عزتِ نفس اور معاشی تحفظ بحال کیا جائے۔

ایل جی سنہا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حقیقی متاثرین اور اصل شہداء کے اہل خانہ کو روزگار فراہم کرنا اس عزم کا مظہر ہے کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور زبانی دعووں کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے ان کی مدد کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande