
جموں ضلع انتظامیہ نے حفاظتی معیارات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کمیٹی تشکیل دی
جموں، 11 دسمبر (ہ س)۔ ضلع جموں میں حفاظتی معیارات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ڈی سی نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو بار، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سینیما ہال سمیت تمام بڑے کمرشل اداروں کی بلڈنگ سیفٹی اور فائر سیفٹی کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ کمیٹی کی سربراہی اے ڈی ایم جموں کو سونپی گئی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن، پی ڈبلیو ڈی، جے پی سی ایل اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے افسران کو بطور ارکان شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی اُن تمام مقامات کا معائنہ کرے گی جہاں 20 سے زائد افراد کی بیٹھنے کی گنجائش ہو۔ اس میں بار، ریسٹورینٹس، ہوٹلز، بینکوئٹ ہال اور تھیٹر شامل ہیں۔
احکامات کے مطابق کمیٹی کو 10 دن کے اندر تمام معائنوں کی مفصل رپورٹ ڈی سی کو پیش کرنی ہوگی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی کا یہ اقدام ضلع میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، اور اب تمام بڑے اداروں کو اپنے حفاظتی معیارات کو بہتر بنانا ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر